سال نامہ
معنی
١ - سال بھر کا حال، پورے سال کی روئداد۔ "سالناموں میں جو بیسویں صدی کے ابتدائی برسوں میں شائع ہوئے باشندگان شہر کی تعداد کے بارے میں معین معلومات نہیں ملتیں۔" ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٦٥:٢ ) ٢ - کسی جریدے کا سال بہ سال شائع ہونے والا وہ خصوصی شمارہ یا مخصوص نمبر جو عام شماروں کی بہ نسبت ضخیم ہو اور خاص اہتمام سے نکالا جائے۔ "سالنامہ کھلونا، سالنامہ بانو وغیرہ۔" ( ١٩٦٩ء، مہذب اللغات، ٣١٠:٦٤ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سال' کے بعد فارسی اسم 'نامہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩١٩ء سے "گلزار بادشاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں